19 جون 2015 - 14:09
عراق کے مخلتف صوبوں میں 124 داعش دہشتگرد ہلاک

عراقی وزارت دفاع کے مطابق عراق کے تین صوبوں الانبار، کرکوک اور صلاح الدین میں 124 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے مطابق عراق کے تین صوبوں الانبار، کرکوک اور صلاح الدین میں 124 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق داعش دہشت گردوں کے خلاف مختلف صوبوں میں کارروائی جاری ہے کارروائی کے دوران داعش کی سات گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169