اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے گذشتہ سال غزہ پر حملے میں بچوں پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑنے پر صیہونی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا- انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی کاروائیوں سے غزہ کے بچوں کو انتہائی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے- بان کی مون نے یہ اظہار خیال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، بچوں کی صورتحال نیز مسلح جھڑپوں سے متعلق اس ادارے کی تازہ ترین رپورٹ پیش کئے جانے کے موقع پر کیا-
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گذشتہ سال غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی فوجی کاروائی کے نتیجے میں بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے انہیں بہت زیادہ تشویش لاحق ہے- بان کی مون نے کہا کہ ہمارا اسرائیل سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ بچوں کے قتل عام کی روک تھام، ان کی حفاظت اور اسکولوں اور ہسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
.......
/169