18 جون 2015 - 16:11
سعودی عرب کی آدھی قمر پہلے ہی سے ٹوٹی ہوئی تھی باقی یمن پرحملے کے بعد ٹوٹ گئی

سعودی وزیر دفاع نے یمن میں جنگ بندی کے لئے روسی صدر سے ثالثی کی درخواست کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشہور بلاگر، مجتہد نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے ماسکو میں روسی ولادیمیر پیوٹن سے عاجزانہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ، یمن کی جنگ کے خاتمے کے لئے ثالثی کریں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان نے روسی صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ، یمن پر مسلط کردہ جنگ سعودی عرب کی جانب سے معافی مانگے بغیر ختم کرانے میں مدد کریں۔ قابل ذکر ہے کہ محمد بن سلمان اس وقت روس کے دورے پر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169