18 جون 2015 - 15:13
ایران اور گروپ 5+1 وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع

ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کے اس دور میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیس جون کی ڈیڈ لائن سے قبل ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا امکان ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان روس کے ایک سیاسی عہدیدار نے کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے دن بھی ویانا میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات جاری رہے۔ قابل ذکر ہے کہ ویانا میں ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد کے درمیان بھی مشترکہ نشست ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169