18 جون 2015 - 14:27
صدر: پابندیاں ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پابندیاں ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت نے آج کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود دوہزار چودہ میں اقتصادی ترقی کی شرح تین فیصد رہی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ یہ کامیابیاں مختلف میدانوں میں ملت ایران کے ایثار و قربانی اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت و رہنمائی کا نتیجہ ہیں-
صدر مملکت نے کہا کہ ایسے عالم میں کہ بڑی طاقتیں، ایران کے خلاف کھڑی ہوئی ہیں، ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر منطق و استدلال سے ایٹمی مذاکرات کر رہے ہیں اور اہم کامیابیاں بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ایران کے صدر نے راہ حق میں جہاد سے متعلق ایران کی عظیم قوم کے بلند حوصلے اور وفاداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ، دشمن کے سامنے بھرپور طریقے سے ڈٹی رہی اور ملک کی عزت و خود مختاری کی حفاظت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169