15 جون 2015 - 18:45
جنرل جعفری: سپاہ پاسداران کا مقصد، انقلاب کے ثمرات کا تحفظ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی تشکیل کا مقصد اسلامی انقلاب کے ثمرات کا تحفظ کرنا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے پیر کے روز سپاہ پاسداران کے علما کے اجلاس سے خطاب کیا- انھوں نے کہا کہ چونکہ اسلامی نظام کے تحفظ کے پہلو بہت وسیع ہیں اس لئے ہمیشہ اس نکتے پر توجہ کی ضرورت ہے کہ انقلاب اور اس کے ثمرات کا صرف سیکورٹی، فوجی اور دفاعی میدانوں میں ہی تحفظ کرنا نہیں ہے-
جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ فوجی خطرات کی ماہیت ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور اسی وجہ سے فوجی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے سپاہ پاسداران کی مختلف دفاعی صلاحیتوں میں فروغ، عصر حاضر کے مطابق ہونا ضروری ہے-
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سپاہ پاسداران کی آمادگی دنیا کی دوسری افواج سے مختلف ہے کہا کہ اسلامی انقلاب کے لئے سب سے بڑا خطرہ غیر فوجی مسائل سے مربوط ہے لہذا سپاہ پاسداران کی اصلی طاقت کی حیثیت سے اس خطرے پر توجہ دینا خاص اہمیت کا حامل ہے۔

.......

/169