اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا- صنعا کے علاقے بیت معیاد پر آل سعود کی بمباری میں چھیاسٹھ افراد شہید و زخمی ہوئے- ادھر صنعا اور صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں میں بیس افراد شہید ہوئے- شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں- ان حملوں میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ میں واقع حرض شہر اور اس شہر کے تاریخی قلعے پر بھی بمباری کی- یمن کی وزارت صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے بھی کہا ہے کہ آل سعود کی وحشیانہ بمباری میں ساٹھ سے زیادہ طبی مراکز اور میڈیکل اسٹور تباہ ہو چکے ہیں اور طبی مراکز کی حالت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169