14 جون 2015 - 17:53
عباس عراقچی اور ہیلگا اشمید کے درمیان مذاکرات کا آغاز

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان ایٹمی مذاکرات اتوار کے روز بھی جاری ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اتوار کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا ایک بار پھر آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مذاکرات ویانا میں واقع کوبرگ ہوٹل میں انجام پا رہے ہیں- اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات کا آغاز ہوا- ان مذاکرات میں ایرانی ماہرین کی ٹیم کی سربراہی حمید بعیدی نژاد کر رہے ہیں-
واضح رہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے مقصد سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور ویانا میں بدھ کے روز شروع ہوا ہے- ان مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید شریک ہیں- ہیلگا اشمید گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169