



















ابنا: سعودی عرب کی جارحیت شروع ہونے سے اب تک دوہزار سات سو چوبیس افراد یمن میں مارے جا چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ عام شہریوں کے گھروں پر سعودی جنگی جہازوں کی بمباری سے روزانہ دسیوں افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب کر مر جاتے ہیں جبکہ بعض کی لاشیں بھی ملنا دشوار ہو جاتی ہیں۔



















