13 جون 2015 - 06:25
اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹ 25 جون کو عالمی عدالت میں پیش کرینگے ،فلسطین

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ وہ 25 جون کو دی ہیگ جا کر اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: غزہ (این این آئی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت میں بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ وہ 25 جون کو دی ہیگ جا کر یہ رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور گزشتہ برس غزہ میں ہونے والی جنگ کے دوران رونما ہونے والے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

.......

/169