اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ایک فوجی عہدیدار عبد الودود نے کہا ہے کہ جمعے کو لشکر گاہ شہر کے قریب سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں-
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے جمعے کو صوبہ ہلمند کے شہر ناد علی میں ایک جیل کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرکے ڈپٹی جیلر اور تین دیگر اہلکاروں کو ہلاک کر دیا-
.......
/169