اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق سریانی آرتھوڈوکس چرچ کونسل کے ارکان نے جمعرات کو دمشق میں صدر بشار اسد سے ملاقات کی- اس ملاقات میں بشار اسد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی عوام نے دہشت گردی سے مقابلے میں کامیاب عمل کیا ہے- انہوں نے کہا کہ شامی عوام نے دہشت گردوں کے تباہ کن اقدامات کے خلاف اپنے تاریخی و ثقافتی اصولوں اور اپنی اصل بنیادوں پر کاربند رہتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا ہے- انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ نظریات سے مقابلے کا اہم ترین ذریعہ اخلاقی اقدار کی پابندی ہے جن پر ادیان الہی نے تاکید کی ہے- سریانی آرتھوڈوکس چرچ کونسل کے ارکان نے اس ملاقات میں کہا کہ شام، ہمیشہ مختلف افکار و نظریات کے حامل تمام شامیوں کا وطن رہے گا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲