اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارتخانے کے نزدیک دو مرتبہ حملہ کیا ہے جس کے باعث سفارتخانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایران کے نمائندے نے اس خط میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے ہوائی حملے انجام پانے کی صورت میں ممکن ہے اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں۔ خوشرو نے اس خط میں سلامتی کونسل سے، یمن پر جاری سعودی جارحیت کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے، یمن کے انقلابی جوانوں اور عوامی تحریک انصاراللہ کو کچلنے اور سابق مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے خلاف چھبیس مارچ سے اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں-
.......
/169