10 جون 2015 - 01:09
داعش خلیفہ ابوبکر البغدادی کو ظاہری طور پر مردہ قرار دیدیا گیا

داعش کا خلیفہ ابوبکر البغدادی صیہونی حکومت کے ہسپتال میں ظاہری طور پرمردہ قرار دے دیا گیا۔ عراقی انٹیلی جنس نے داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق البغدادی کو مقبوضہ جولان کے ایک اسرائیلی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسے موت کے منہ سے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ مغربی میڈیا اور خصوصاً امریکی حکام نے ابوبکر البغدادی کی موت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔ ابوبکر البغدادی کے جانیشن کے تعین کی خبروں کے سامنے آنے پر امریکی ذرائع نے ابوبکرالبغدادی کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169