اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دمیرتاش نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت سے متعلق اپنے ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شام کے سلسلے میں ماضی کی غلط پالیسیاں جاری نہیں رہ سکتیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند برس سے ترک حکومت، اپنے عرب اور مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش دہشت گرد گروہ کی مالی مدد اور اسے ہتھیار فراہم کئے جانے کی حمایت کر رہی ہے جس کے نتیجے میں شام بد امنی کا شکار ہو گیا ہے۔
ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام، سیاسی اور اقتصادی پالیسیوں میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان اور سارے ترک عوام، ملک میں جمہوریت کے خواہاں ہیں-
.......
/169