9 جون 2015 - 22:25
امریکی وزارت خارجہ نے داعش مخالف اسٹریٹجی کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے عراق میں داعش مخالف اسٹریٹجی کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے منگل کے دن کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش پر غلبہ پانے کے لئے عراق کو تین سے پانچ سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

جان کربی نے عراق میں امریکا کی داعش مخالف اسٹریٹجی کو ناکام قرار دیتے ہوئے اس اسٹریٹجی کی تبدیلی پر زور دیا۔ واضح رہے کہ اس سے ایک دن قبل امریکی صدر باراک اوباما نے جی سیون کے سربراہی اجلاس میں اعتراف کیا تھا کہ امریکا عراقی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی تربیت اور دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے سلسلے میں کوئی مکمل حکمت عملی نہیں رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اس کے یورپی اور عرب اتحادی ہی دہشت گرد گروہ داعش کو وجود میں لائے ہیں اور وہی ان کو مسلح کررہے ہیں۔

.......

/169