9 جون 2015 - 19:12
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بچوں کا قاتل تسلیم نہیں کیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والی حکومتوں کی فہرست سے نکال دیا ہے- واضح رہے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت بچوں کی قاتل ہے اور اس کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والی حکومتوں کی فہرست میں شامل رہنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے بان کی مون نے ایک رپورٹ میں دوہزار چودہ میں اسرائیل کی فوجی کاروائیوں میں وسیع پیمانے پر بچوں کے حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ دوہزار چودہ میں غزہ پر اسرائیل کی جارحیت میں بچوں پر نہایت بھیانک اثرات پڑے ہیں اور اس سے معلوم ہوتا ہےکہ صیہونی حکومت انسانی ہمدردی پر مبنی عالمی قوانین کی ہرگز پابندی نہیں کر رہی۔ غزہ پر پچاس روزہ جارحیت میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں پانچ سو سے زائد بچوں کی شہادت کے بعد ہیومن رائٹس واچ نے بان کی مون سے مطالبہ کیا تھا کہ صیہونی حکومت کو بیلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ بان کی مون صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق پامال کرنے والی حکومتوں کی فہرست سے نہ نکالیں اور اس سلسلے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباؤ بھی قبول نہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲