اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انقرہ سےموصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کی حکومت کے استعفے کو قبول کرلیا گیا ہے جس کے بعد نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حکمران جماعت انتخابات کے دوران پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ صدر اردوغان اب احمد داؤد اوغلو کو مخلوط حکومت بنانے کا دشوار کام سونپیں گے۔ ترکی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نےپہلے ہی حکومت سے۔کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت میں صدر اردوغان کے کردار کو محدود کرنے کا مطالبہ کریں گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کو ایک بار پھر حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲