9 جون 2015 - 14:46
صیہونی حکومت کے لئے بان کی مون کا غورطلب اقدام

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غور طلب اقدام کے تحت صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں قرار دینے سے گریز کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غور طلب اقدام کے تحت صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں قرار دینے سے گریز کیا۔
رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ پر بائیس روزہ اور پچاس روزہ وحشیانہ جارحیت کے دوران سیکڑوں بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا ہے جس کی تصدیق عالمی اداروں خاص طور سے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی کی ہے۔ تحقیقات کے نتائج کے باوجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔ اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے بان کی مون کے اس غور طلب اقدام کے بارے میں کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل کو یہ حق حاصل ہے کہ عرب ممالک اور مختلف اداروں کے دعووں کو مسترد کریں اور اسرائیل کو داعش، القاعدہ یا طالبان گروہوں کے مترادف قرار نہ دیں۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر پچاس روزہ جارحیت کے دوران صیہونی فوجیوں نے پانچ سو انتالیس فلسطینی بچوں کو شہید اور دو ہزار نو سو چھپن کو زخمی کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲