اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی ایل اے 8 اسکردو دو کے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کاچو امتیار حیدر خان پہلی پوزیشن پر ہیں اور ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے حق میں اب تک 5880 ووٹ پڑے ہیں اور اسی فیصد سے زائد پولنگ سٹیشن سے نتائج آ چکے ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے اپنے حصے میں 1400 کے قریب ووٹ لیے ہیں۔ اب تک 22 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹس آگئے ہیں، جسں میں اسلامی تحریک کو 1097 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 459 ووٹ ملے ہیں۔ اس واضح فرق کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایم ڈبلیو ایم سیاسی سیل کی طرف رخ کرنا شروع کیا ہے۔ اس موقع مجلس وحدت کے کارکنان ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور بلتستان کے نامور عالم دین مولانا مرزا کو مبارکبادی دینے کے لیے جمع ہو گئے ہیں۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کا سیاسی سیل لبیک یا حسین (ع) اور گو نواز گو کے نعروں سے گو کے نعروں سے گونج رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲