اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ ماحولیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے تاکہ ملک میں سرمایہ آئے اور ماحولیات، نوجوانوں کے روزگار، صنعت اور پینے کے پانی جیسے عوامی مسائل حل ہوسکیں- ڈاکٹر حسن روحانی نے ماحولیات سے صحیح استفادے پر تاکید کرتے ہوئے ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ذریعہ ماحولیاتی آلودگی کو دور کئے جانے پر زور دیا- صدر مملکت نے کہا کہ آج ماحولیات کی بات کرنا محض ایک فیشن نہیں ہے بلکہ ایک بنیادی اور ضروری مسئلہ ہے- ڈاکٹر حسن روحانی نے اس تقریب میں ماحولیات کے شعبے میں قومی سطح پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲