اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے عراق کے جنوبی شہر فلوجہ میں واقع عراقی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں چھے عراقی فوجی مارے گئے ہیں- اطلاعات کے مطابق امریکی اتحاد کے اس حملے میں آٹھ عراقی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں- ادھر آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ کے قریب ایک فوجی اڈے پر ایک گراڈ میزائل آکر لگا جس کے نتیجے میں ایک عراقی فوجی مارا گیا اور دو زخمی ہوگئے- بغداد کی آپریشنل کمان کے ترجمان سعد معن نے اس سلسلے میں کہا کہ فلوجہ کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر ایک گراڈ میزائل آکر لگا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل فلوجہ کے اندر سے داغا گیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲