اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چنیل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں عوامی تحریک انصار اللہ سے وابستہ دستوں اور اس ملک کی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں واقع اس ملک کے فوجی اڈوں پر اسّی میزائل داغے ہیں- ابھی تک ان حملوں میں سعودی عرب کے فوجیوں کے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے- دوسری جانب سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع خالد بن عبدالعزیز ہوائی اڈہ یمن کی فوج کے میزائلوں کی زد میں ہے جس کی وجہ سے آل سعود کی حکومت بوکھلا گئی ہے- سعودی عرب کے لڑاکا طیارے ایف پندرہ، اسی ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہیں اور اس ہوائی اڈے میں ہوائی جہازوں کی تعمیر اور ان کی حفاظت کا کام بھی انجام پاتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲