اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قم کے مراجع تقلید اور آیات عظام نے آیت اللہ آصفی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے الگ الگ تعزیتی پیغامات جاری کئے اور اس عظیم شخصیت کے فقدان پر امام زمانہ عج اللہ فی فرجہ اور رہبر انقلاب کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی، آیت اللہ حائری، آیت اللہ مدرسی، آیت اللہ دری نجف آبادی اور آیت اللہ ہادوی تہرانی نے الگ الگ پیغامات جاری کر کے مرحوم و مغفور کی دینی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لیے آخرت کا بہترین سرمایا قرار دیا اور کہا کہ اسلام اور اہل بیت(ع) کے تئیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲