اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈینیٹر برائے لبنان نے ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال اور بحرانوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
اس ملاقات كے دوران ايراني سفير 'محمد فتحعلي' اور اقوام متحدہ كي كوآرڈينيٹر 'ساگريڈ كاگ' نے علاقائي اور بين الاقوامي صورتحال بشمول خطے ميں بحرانوں كے حوالے سے تفصيلي مذاكرات كئے.
اس موقع پر اقوام متحدہ كي عہديدار نے كہا كہ شام اور عراق ميں جاري بحرانوں كي وجہ سے لاكھوں افراد بے گھر ہوئے اور انتہا پسندوں نے بھي قومي ورثے اور تاريخي اساسہ جات كو بھي مكل طور پر تباہ كيا ہے.
انہوں نے عالمي برادري سے اپيل كي كہ مشرق وسطي ميں جاري بحرانوں كے خاتمے بالخصوص پناہ گزين افراد كے امداد كے لئے اپنا كردار ادا كريں.
اقوام متحدہ كي خصوصي كوآرڈينيٹر نے اس ملاقات كے دوران اعلان كيا كہ وہ جلد ايران كا دورہ كريں گے.
عراق، شام اور لبنان ميں جاري صورتحال كے منفي اثرات كا ذكر كرتے ہوئے اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ تكفيري اور دہشتگرد گروہوں كے خلاف جنگ ميں بين الاقوامي تعاون اور ہم آہنگي كو فروغ دينے كي ضرورت ہے.
محمد فتحعلي نے مزيد كہا كہ خطے ميں بعض ممالك دوسرے رياستوں كو تقسيم كرنے اور مسلم ممالك كو كمزور كرنے كي سازش ميں شامل ہيں جو علاقائي قوموں كے مفادات كے خلاف ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲