6 جون 2015 - 13:24
ترکی: حزب مخالف کے اجتماع میں دو بم دھماکے کئی افراد ہلاک و زخمی + تصاویر

ترکی میں اندرونی کشیدگی شدت اختیار کرنے کے ساتھ ہی ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز ترکی کے پارلیمانی انتخابات سے دو دن قبل، کرد آبادی والے علاقے دیار بکر میں حزب مخالف کے حامیوں کے اجتماع میں دو بم دھماکے کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دھماکوں میں چار افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوگئے۔
ایچ ڈی پی کے حامیوں کے اجتماع میں ہونے والے اس دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس دوران ترکی کے شمال مشرقی علاقے میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپیں ایچ ڈی پی کے ایک حامی کے گولی سے ہلاک ہونے کے بعد شروع ہوئیں۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی کے پارلیمانی انتخابات کے لئے کل اتوار کے روز ووٹ ڈالےجائیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169