5 جون 2015 - 11:32
صدر روحانی کا آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے پرچم کی سربلندی اور بعثی حکومت کی سرنگونی کے لیے عراق میں اس مجاہد عالم دین کی بے بہا خدمات کو تاریخ فراموش نہیں کر سکتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کر کے مراجع عظام، علمائے کرام، حوزہ ہائے علمیہ مخصوصا رہبر انقلاب اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے پرچم کی سربلندی اور بعثی حکومت کی سرنگونی کے لیے عراق میں اس مجاہد عالم دین کی بے بہا خدمات کو تاریخ فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا: میں اس عزیز کے گزر جانے پر مراجع عظام، علمائے کرام، حوزہ ہائے علمیہ خاص طور پر رہبر انقلاب اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت و رضوان الہی کی دعا کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲