5 جون 2015 - 11:20
ڈاکٹر علی لاریجانی کا آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نجف اشرف میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ محمد مہدی آصفی کی رحلت انتہائی افسوس ناک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آیت اللہ آصفی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کر کے مرحوم کے لواحقین کو تسلیت پیش کی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نجف اشرف میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ محمد مہدی آصفی کی رحلت انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فقیہ اور مجاہد عالم دین عراق میں سالہا سال بعثی رژیم کے مقابلے میں برسرپیکار رہے۔
ڈٓاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں مرحوم کی علمی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے آیت اللہ خوئی، آیت اللہ حکیم اور امام خمینی سے دینی علوم حاصل کئے اور منطق، فقہ، قرآنی علوم اور ادبیات عرب میں گرانقدر خدمات انجام دیں جبکہ جہاد اکبر کے میدان میں خوف خدا رکھنے والے متقی و پرہیزگار شخص تھے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم کے انتقال پر حوزہ علمیہ نجف اور قم سمیت رہبر انقلاب اور مرحوم کے بازماندگان کو تسلیت پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲