اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی تنظیم حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے نائب صدر ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے ٹیلیفونی گفتگو کے دوران رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کے صدر کی جانب سے بیت المقدس اور فلسطین کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بیت المقدس اور فلسطین کے مسئلے میں ایک نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ ایک بے نظیر اور قابل احترام شخصیت تھے۔ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ اور نائب صدر علی اکبر صالحی نے بھی اس گفتگو کے دوران جماس اور دیگر تمام فلسطینی تنظیموں کی جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ انتھک جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی بیت المقدس اور مسجدالاقصی کو صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲