4 جون 2015 - 14:41
شدت پسندی سے مقابلے کے طریقہ کار پر نظر ثانی ہونا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ شدت پسند سے مقابلے کے طریقہ کار پر نظر ثانی ہونی چاہئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک دہشت گرد گروہوں کر استعمال کرکے علاقے میں ایک نئے نظام کی تشکیل چاہتے ہیں کہا کہ شدت پسندی سے مقابلے کے طریقہ کار پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔ محمد جواد ظریف نے دہشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلے کے لئے تنظیم کے رکن ممالک کی کوششوں پر زور دیا- ایرانی وزیر خارجہ نے علاقے کو درپیش خطرات کی طرف اشارہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف ایرانی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی دہشت گردی سے مقابلے کی حالت میں ہیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں- انہوں نے داعش گروہ کو دہشت گردی کا نیا براںڈ قرار دیا اور کہا کہ یہ برانڈ وسعت پیدا کررہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲