اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر مہاباد میں چار افراد پر مشتمل ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔ گرفتار ہونے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں تخریبی کاروائیاں کرنے، دھماکے اور قتل جیسی وارداتیں انجام دینے نیز رائے عامہ کو اسلامی نظام حکومت کے خلاف اکسانے کے مقصد سے ایران میں داخل کیا گیا تھا۔ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اپنے بیان میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور جنگی ساز و سامان ضبط کئے جانے کی بھی خبر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲