2 جون 2015 - 12:35
ایران ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران گزشتہ 35 سالوں سے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے ہوئے ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران گزشتہ 35 سالوں سے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے ہوئے ہے. انہوں نے لبنان كے سيٹلائٹ ٹي وي نيٹ ورك الميدين كي طرف سے نشر ہونے والے ايك انٹرويو ميں كہا ہے كہ اگر ہم مشتركہ كوششوں سے خطے ميں امن و سلامتي قائم كرنے كي كوشش نہيں كرتے تو ايسي صورت ميں ہميں مشكلات كا سامنا ہو گا.
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ وقت چلا گيا جب سيكورٹي خريدي جاتي تھي اب سيكورٹي كے لئے تعاون قائم كرنا لازمي ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران ہميشہ تعاون كے لئے تيار رہا ہے اور ہم نے كبھي بھي سعودي عرب كو خطے ميں ديوار سے لگانے كي كوشش نہيں كي.
انہوں نے مزيد كہا كہ بدقسمتي سے سعودي عرب بڑي طاقتوں كے ساتھ اپنے تعلقات كي وجہ سے يہ سمجھتا ہے كہ وہ ايران كو خطے سے نكال دے گا.
ظريف نے مزيد كہا كہ خطے ميں سيكورٹي اور استحكام كے حوالے سے ہم اپنے ہمسايہ ممالك كے ساتھ اچھے تعلقات قائم كرنا چاہتے ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم خطے كے مسائل كو بات چيت كے ذريعے حل كرنے كے لئے تيار ہيں اور ہم چاہتے ہيں كہ اس حوالے سے ہمارے دوست بھي اپنا كردار ادا كريں.
اپنے امريكي ہم منصب جون كيري كے ساتھ سوئيزرلينڈ ميں ہونے والي ملاقات كے حوالے سے انہوں نے بتايا كہ اس موقع پر ہم نے صرف جوہري مسئلے پر بات كي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور عمان كے درميان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہيں اور ہم چاہتے ہيں كہ اپنے تمام ہمسايوں كے ساتھ عمان جيسے تعلقات قائم كريں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲