1 جون 2015 - 11:14
علامه نابلسی کی جانب سے شیعوں کے حوالے سے سعودی پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست

جبل العامل علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ شیعہ پالیسی پر سعودی کو نظر ثانی کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جبل العامل علماء کونسل کے سربراہ اور مدرسہ امام صادق(ع) کے پرنسپل آیت‌ الله عفیف نابلسی نے سعودی عرب میں شیعہ مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : شیعوں کے خلاف تکفیری تبلیغات کو نہ روکنا دھماکوں اور دہشت گردی کی اصل وجہ ہےانہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو اور واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں۔
لبنانی عالم دین نے سعودی اسکالروں اور سیاسی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں شیعوں کے ساتھ رویے پر نظر ثانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر شیعہ مخالف زہریلا پرپیگنڈہ جاری رہا اور تکفیریوں کو نہ روکا گیا تو صورتحال بگڑ س

کتی ہے لہذا ضروری ہے کہ رویے میں تبدیلی کو اہمیت دی جائے ۔

.......

/169