30 مئی 2015 - 15:19
قاتل کو پنجاب کا وزیر قانون بنانا المیہ ہے: صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین ٹیلی فون پر لاہور کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قاتل کو پنجاب کا وزیر قانون بنانا المیہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین ٹیلی فون پر لاہور کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قاتل کو پنجاب کا وزیر قانون بنانا المیہ ہے۔ رانا ثنا ء اللہ کو وزیر قانون بنا کر شہدائے ماڈل ٹاؤن کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ مستونگ میں دہشت گردوں کا بسوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔ بھارت بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں سے باز آ جائے۔ عدلیہ کا بجلی کے بلوں پر سرچارج ٹیکس ختم کرنا خوش آئند ہے۔ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل یقینی بنائے۔ سعودی عرب کے شہر دمام میں خود کش دھماکہ عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت وسائل پر قابض طبقوں کے گٹھ جوڑ کا نام ہے۔ رمضان سے پہلے مہنگائی کا طوفان حکومتوں کی نا اہلی ہے۔ بھارتی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ غریب عوام حکمرانوں سے ریاستی وسائل میں اپنا حصہ مانگتی ہے۔ جمعہ کے سرکاری خطبے قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے را اور طالبان کا گٹھ جوڑ توڑنا ہو گا۔ حکومت بھارتی دھمکیوں کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کرے۔ جس ملک کے حکمرانوں کے کاروبار ملک سے باہر ہوں اس ملک میں باہر سے آ کر کون سرمایہ کاری کرے گا۔ میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار قابل تشویش ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بے روز گاری ختم کر کے دہشت گردی ختم کی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں دیانتدار اور اہل قیادت کا فقدان ہے۔ ضرب عضب ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ نیکٹا کو فعال اور فنڈز مہیا کئے جائیں۔ علماء مذہبی جنونیت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔حکومت کا اعتبار اور وقار ختم ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲