30 مئی 2015 - 10:08
صدر، ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن اور خطے کے لوگوں کے مفاد میں ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے پر امن ہونے پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران بھر کے گورنروں اور صوبائی عہدیداروں نے ہفتے کے دن صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے تہران میں ملاقات کی- صدر مملکت نے اس موقع پر کہا ہے ہم دنیا والوں پر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ دشمنوں کے دعووں کے برخلاف ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن اور خطے کے لوگوں کے مفاد میں ہے-

ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کو میدان جنگ سے زیادہ پیچیدہ اور مشکل قرار دیا-
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہم عوام کے مینڈیٹ کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم حکومت کے مواقف اور ریڈلائنوں کے دائرہ کار میں آگے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں کہا کہ ایرانی قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ فریق مقابل سے کیسے بات کرنی چاہئے اور وہ صحیح راستے پر آگے بڑھ رہی ہے-
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایرانی قوم عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران ان سے اپنے حقوق تسلیم کروانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے-
صدر مملکت نے مزید کہاکہ ایرانی قوم اپنے حقوق کے دفاع اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کروانے کی بھی طاقت رکھتی ہے- ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ حکومت ہر فیصلہ، پوری قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے۔

.......

/169