29 مئی 2015 - 03:34
دہشتگردوں سے انٹرویو، دہشت گردی کو بڑھاوا دینا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ساتھ الجزیرہ ٹی وی چینل کے انٹرویو کا مقصد دہشتگردی کو بڑھاوا دینا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائںدے بشار جعفری نے جمعرات کے دن سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ قطر کے الجزیرہ ٹی وی چنیل سے جبہۃ النصرہ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کا انٹرویو نشر کیا جانا دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بشار جعفری نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی شاخ جبہۃ النصرہ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کے ساتھ الجزیرہ ٹی وی چینل کے انٹرویو کا مقصد دہشت گردی کو بڑھاوا دینا اور شام کی حکومت اور قوم کو ڈرانا دھمکانا ہے۔ بشار جعفری نے کہا ہے کہ یہ انٹرویو ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ جبہۃ النصرہ کا نام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔ قطر اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے دوسرے ممالک ابو محمد الجولانی کا انٹرویو نشر کرنے کے ذریعے اس دہشت گرد گروہ کو مکمل طور پر دہشت گردی سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں- واضح رہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی شاخ جبہۃ النصرۃ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ شام میں اس گروہ کی ذمہ داری بشار اسد کی حکومت کا خاتمہ کرنا ہے اور شام کی سرزمین کو یورپ پر حملوں کے لۓ استعمال کرنا اس گروہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲