29 مئی 2015 - 03:26
عراق؛ عرب ملکوں کی جانب سے دھشتگردوں کی حمایت پر شدید تنقید

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے تکفیریوں کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے جمعرات کو کویت میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ارنا سے گفتگو کی- انھوں نے کہا کہ بہت سے عرب ممالک کی غیر مستحکم اور ابتر صورت حال، ماہرانہ مطالعے اور گہرائی سے جائزہ لئے جانے کی متقاضی ہے تاکہ ان ممالک میں بڑھتے ہوئے تشدد اور فتنے کی آگ پر قابو پایا جاسکے- انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی لعنت کا سرچشمہ تکفیری مکتب ہے اور عرب ممالک کی بعض مساجد کے خطیب، نوجوانوں اور نمازیوں کو پر امن بقائے باہمی اور اسلامی مذاہب کے احترام کی تلقین کرنے کے بجائے برادرکشی اور تشدد و غارت گری کی دعوت دیتے ہیں- عراقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ بات منطقی نہیں ہے کہ کچھ ممالک عراق میں دہشت گردوں کی سرکوبی کی حمایت لیکن شام میں ان کی مدد کریں- انھوں نے کہا کہ ان تمام گروہوں کا سرچشمہ ایک ہی ہے- واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم، او آئی سی، کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا بیالیسواں اجلاس بدھ کے روز سے کویت میں شروع ہوا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲