27 مئی 2015 - 13:59
اطالوی مسلمان مساجد نہ ہونے کی وجہ سے پارکنگ میں نماز ادا کرنے پر مجبور

ملک میں سرکاری مساجد کی کمی کی وجہ سے اطالوی مسلمان گوداموں، پارکنگ اور گیراج میں نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں اور وہ اس سے خوش نہیں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملک میں سرکاری مساجد کی کمی کی وجہ سے اطالوی مسلمان گوداموں، پارکنگ اور گیراج میں نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں اور وہ اس سے خوش نہیں ہیں.

اٹلي ميں 1.5ملين كے قريب مسلمان بستے ہيں مگر سركاري طور پر صرف دو مسجديں روم اور ميلان ميں موجود ہيں.اس كے علاوہ پانچ اور مساجد بھي ہيں مگر در حقيقت وہ ثقافتي تنظيموں كے دفاتر ہيں.
يہ بات ديگر يورپي ممالك كے برعكس ہے كيونكہ جرمني ميں گنبد اور ميناروں كے ساتھ 140 مساجد ہيں،جبكہ برطانيہ ميں 200 كے قريب مساجد ہيں.
اٹلي ميں كيتھولك عيسائيت، بدھ مت، يہوديت اور مورمينسم كو سركاري مذاہب كا درجہ ديا جاتا ہے جبكہ اسلام كو ملك كا دوسرا بڑا مذہب ہونے كے باوجود سركاري درجہ حاصل نہيں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲