اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دو دہشت گرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کے درمیان پیر کے روز درعا میں ہونے والی شدید لڑائی میں دونوں گروپ کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس لڑائی کے بعد داعش کے عناصر نے درعا کے مغربی علاقے "سحم جولان" سے پسپائی اختیار کرلی۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کے شمال مشرقی شہر رقہ کے مضافات میں واقع شہر تل ابیض کے قریب کرد ملیشیا اور تکفیری عناصر کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ "راس العین" کے علاقے میں بھی کرد ملیشیا نے "ابو جلود" علاقے پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اس لڑائی میں بھی کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169