25 مئی 2015 - 18:35
حزب اللہ کی تاریخی فتح کی سالگرہ پر حسن نصر اللہ کو ڈاکٹر ظریف کی مبارکباد

ایران کے وزیر خارجہ نے سنہ دو ہزار میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں لبنان کی تاریخی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنان کی قوم اور استقامت کے مجاہدین کو مبارک باد پیش کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے سنہ دو ہزار میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں لبنان کی تاریخی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنان کی قوم اور استقامت کے مجاہدین کو مبارک باد پیش کی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل کے نام الگ الگ پیغامات ارسال کئے ہیں- ان پیغامات میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سید حسن نصراللہ اور لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل اور استقامت کے مجاہدین کو جنوبی لبنان کی آزادی کی تاریخی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے- محمد جواد ظریف نے اپنے پیغامات میں اس عظیم اور ناقابل فراموش واقعے کو لبنان کی تمام سیاسی جماعتوں اور دینی مکاتب فکر سمیت پوری لبنانی قوم کے اتحاد اور ثابت قدمی کا نتیجہ قرار دیا- واضح رہے کہ اسرائیل کو سنہ دو ہزار میں صیہونیت مخالف استقامت کے ہاتھوں سنگین شکست کھانا پڑی تھی اور پچیس مئی سنہ دو ہزار کو صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲