اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے قطیف کے بہت سے شہریوں نے قطیف میں واقع مسجد امام علی(ع) میں ہونے والے حالیہ دہشت گرادنہ حملے کے خلاف اقدام کرتے ہوئے صوبہ قطیف میں عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے- اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ایک شیعہ عالم دین شیخ عبدالجلیل الزاکی نے قطیف میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان کی حفاظت اور دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے کے لئے عوامی کمیٹیوں کی تشکیل بہت زیادہ ضروری ہے- اس سے قبل سعودی عرب کے ایک شیعہ مرجع تقلید کے نمائندے نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی سیکورٹی کے سلسلے میں سیکورٹی فورس کے ساتھ تعاون کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دئے جانے کی ضرورت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲