اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون مرکزی ایشیاء کے ممالک کے دورے میں پہلے تاجیکستان جائیں گے جہاں وہ " پانی برائے زندگی" سے موسوم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں وہ ازبکستان بھی جائیں گے جہاں وہ ازبک حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس سے پہلے، اپریل دو ہزار دس میں وسطی ایشیا کے ممالک کے پانچ روزہ دورے میں ازبکستان گئے تھے اور آرال جھیل کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے علاقائی تعاون میں فروغ، ایٹمی ترک اسلحہ اور ماحولیات سے متعلق انجام پانے والی کوششوں کی حمایت جیسے اقدامات کو سراہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲