اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی موثر حمایت کی قدر دانی کی ہے۔
رپورٹ کےمطابق عراقی وزیر اعظم نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران، عراق کو در پیش دہشتگردی کے خطرے کو اپنی قومی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ سمجھتا ہے یہی وجہ ہے کہ تہران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔ العبادی نے ایک بار پھر خلیج فارس کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں دہشت گردی کے خطرات کو درک کرتے ہوئے، اس کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائیں ۔ عراقی وزیر اعظم نے داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ملکوں سے بھی، دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایران اور عراق جیسے ممالک کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی تمام تر توانائی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲