24 مئی 2015 - 18:11
آل سعود کی سی آئی اے کے بغیر کوئی پہچان نہیں: جرمن اہلکار

جرمنی کے انسانی حقوق کے اہلکار کریسٹوف ہرٹزل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود کی امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے بغیر کوئی پہچان اور تشخص نہیں ہے اور آل سعود کی تاریخ اب اپنے سرانجام کو پہنچ رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے انسانی حقوق کے اہلکار کریسٹوف ہرٹزل نے کہا کہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود کی امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے بغیر کوئی پہچان اور تشخص نہیں ہے اور آل سعود کی تاریخ اب اپنے سرانجام کو پہنچ رہی ہے۔

جرمن اہلکار نے کہا کہ آل سعود نے یمن پر جنگ مسلط کرکے سعودی عرب میں اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے لیکن امریکہ جانتا ہے کہ آل سعود کا دور اب اختتام کو پہنچ رہا ہے اور آل سعود کا انجام بہت برا ہوگا۔

.......

/169