اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر پابندیوں اور دباؤ کے مقابلے میں ملت ایران کی استقامت نہ ہوتی تو بڑی طاقتوں کے مقابلے میں مزاحمت کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا تھا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یوم فداکاری کی مناسبت سے منعقدہ ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں ایران کی فتح و کامرانی، ملت ایران کی شجاعت و استقامت کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و ایثار کی ثقافت، اسلامی انقلاب کے ثمرات میں سے ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر اب بھی ہم دنیا کی بڑی طاقتوں کے آگے نہیں جھک رہے تو یہ بھی مقدس دفاع کے دور کے استقامتی جذبے کی وجہ سے ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲