23 مئی 2015 - 15:40
شیعوں کے خون سے بھرا کراچی، ایک اور بزرگ شیعہ شہید

اہل بیت نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب مہران ڈپو کے پاس واقع باربی کیو ریسٹورنٹ چلانے والا 55سالہ بزرگ شیعہ سید صولت حسین سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب مہران ڈپو کے پاس واقع باربی کیو ریسٹورنٹ چلانے والا 55سالہ ایک بزرگ شیعہ سید صولت حسین کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ۔

رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت سید صولت کو درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنے ریسٹورنٹ سے گھر واپس جارہے تھے۔ اس دوران  گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، شہید صولت حسین کی جسد خاکی ملیر کے امام بارگاہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہفتہ کے روز بعد نماز ظہرین نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169