اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چار سدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسجد کے پیش امام نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ڈی پی او شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ پولیس کو پیش امام قاری نعیم اللہ پر شک تھا، جس پر اس کو روکا تو اس نے خود کو اڑالیا۔
ڈی پی او نے بتایا کے قاری نعیم اللہ کو پہلے بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
.......
/169