اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی قبائل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نجران علاقے میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاقائی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ یمنی قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی فضائی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی قبائل نے یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے نجران اور جیزان علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں سعودی عرب کے بہت سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ایک سعودی سرحدی محافظ یمن سے جازان پر داغے جانے والے مارٹر گولے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے۔
بعض ذرایع نے یمنی فوج کے جوابی حملے میں کم از کم اٹھارہ سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
.......
/169