20 مئی 2015 - 18:01
دمشق؛ اسکول پر حملہ، ایک ٹیچر جانبحق، ۲۳ بچے زخمی

دمشق میں ایک اسکول پر دہشتگردوں کے مارٹر گولے کے حملے میں ایک ٹیچر جاں بحق اور تیئس بچے زخمی ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق میں ایک اسکول پر دہشتگردوں کے مارٹر گولے کے حملے میں ایک ٹیچر جاں بحق اور تیئس بچے زخمی ہوگئے ہیں-
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہےکہ دہشت گردوں نے یہ حملہ دمشق کے ایک مضافاتی علاقے میں واقع المالکی اسکول پر کیا- شام کے طبی ذرائع نے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار دی ہے- شام کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے کے بعد دہشتگردوں نے عام شہریوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی، قطر، اسرائیل اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں ںے مارچ دو ہزار گیارہ سے شام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲