20 مئی 2015 - 17:44
حماس کی طرف سے صیہونی ریاست کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تردید

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے خفیہ مذاکرات کی تردید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بدھ کے روز ایک بیان میں صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے بارے میں تحریک فتح کے دعوے کو مستردکردیا ہے- تحریک حماس کے ترجمان نے اس سلسلے میں عائد کئے جانے والے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے الزامات مختلف شعبوں میں تحریک فتح کی ناکامی کو ثابت کرتے ہیں- حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ رابطے یا مذاکرات کے بارے میں حماس کے خلاف بےبنیاد الزامات کا مقصد مزاحمتی تحریک کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے- واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک فتح کے ترجمان اسامہ القواسمی نے اپنے بیان میں حماس سے کہا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کےساتھ مذاکرات فوری طور پر روک دے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے صیہونی حکومت کے ساتھ صرف فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ اور تحریک فتح ہی مذاکرات کرتی رہی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲